اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی کا جموں میں پُرجوش استقبال

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد یہ راہل گاندھی کا جموں و کشمیر کا دوسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل انہوں نے 9 اگست کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا دورہ کیا تھا۔

راہل گاندھی کا جموں میں پارٹی کارکنان نے پُرجوش استقبال کیا
راہل گاندھی کا جموں میں پارٹی کارکنان نے پُرجوش استقبال کیا

By

Published : Sep 9, 2021, 2:18 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی جموں پہنچ گئے ہیں جہاں وہ دورہ کے دوران پارٹی کارکنان سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر وہ آج کٹرا سے پیدل ماتا وشنو دیوی مندر جائیں گے۔ جموں کے ایئرپورٹ پر ان کا پارٹی کارکنان نے پُرجوش استقبال کیا اور جموں شہر میں جگہ جگہ پر ان کے خیر مقدم کے لیے کانگریس کارکنان موجود تھے۔ ان کے قافلے پر پھول برسائے اور ڈھول تاشے بجائے گئے۔

راہل گاندھی 10 ستمبر کو جموں میں پارٹی کارکنان کے ساتھ میٹنگ منعقد کریں گے۔

راہل گاندھی کا جموں میں پارٹی کارکنان نے پُرجوش استقبال کیا

کانگریس پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ راہل گاندھی جموں دورے کے دوران کٹرا سے پیدل ماتا وشنو دیوی مندر جائیں گے۔
جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر میر نے کہا کہ گاندھی کو مندر پر خاص یقین ہے اور وہ پچھلے کئی سالوں سے وشنو دیوی مندر جانا چاہتے تھے۔

میر نے کہا کہ "ہم پچھلے تین سالوں سے راہل گاندھی سے پوچھ رہے ہیں۔ وہ بھی آنا چاہتے تھے، لیکن سیاسی صورتحال ایسی تھی کہ وہ دورہ نہیں کر سکتے تھے۔ اب جب کہ حالات قدرے بہتر ہوئے ہیں تو وہ نو ستمبر کو ماتا وشنو دیوی مندر جائیں گے۔

میر نے کہا اگرچہ بہت سے رہنما مندر جاتے ہیں، لیکن وہ ہیلی کاپٹر اور گھوڑے استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ راہل گاندھی نے اپنا ذہن بنا لیا ہے کہ وہ کٹرا سے مندر تک پیدل چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے کسی کانگریس کارکن کو گاندھی کے کٹرا سے جموں جاتے ہوئے استقبال کے لیے چھوٹے پروگرام منعقد کرنے سے نہیں روکا۔ جموں میں پارٹی تقریب کے بعد گاندھی پارٹی کے کچھ مقامی رہنماؤں سے بھی بات چیت کریں گے۔'

میر نے مزید بتایا کہ جموں کے اس مختصر دورے کے بعد راہل گاندھی بھی لداخ جانے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد یہ راہل گاندھی کا جموں و کشمیر کا دوسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل انہوں نے 9 اگست کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا دورہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details