نیشنل ہیرالڈ معاملے میں راہل گاندھی صبح تقریباً 11 بجے ای ڈی آفس پہنچے جہاں ان سے تفصیلی پوچھ تاچھ کی گئی۔ کل یعنی پیر کے روز ان سے پوچھ تاچھ مکمل نہیں ہوسکی تھی۔ پہلی شفٹ میں پوچھ تاچھ کے بعد لنچ بریک مکمل ہونے پر راہُل گاندھی ایک بار پھر ای ڈی آفس پہنچے تھے جہاں ان سے تقریباً ساڑھے آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ وہیں ای ڈی نے راہل گاندھی کو بدھ کے روز بھی پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس طرح کے سوال جواب سے پہلے ای ڈی یہ حلف بھی دلاتی ہے کہ جو بھی کہا جائے گا وہ سچ ہوگا۔ National Herald Money Laundering Case
معاملہ 2012 میں زیر بحث آیا تھا: بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے 2012 میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کانگریس کے کچھ لیڈران نے غلط طریقے سے ینگ انڈین لمیٹیڈ (YIL) کے ذریعے ایسوسی ایٹیڈ جرنلز لمیٹیڈ کو حاصل کیا ہے۔ کانگریس لیڈران نے راہل گاندھی سے پوچھ گچھ کی شدید مخالفت کی ہے۔