نئی دہلی کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اگر گجرات میں پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو کنٹراکٹ ورکرس کو مستقل کرتے ہوئے پنشن اسکیم کونافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے راجستھان میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والوں کو مستقل ملازمتیں دی ہیں، پرانی پنشن اسکیم کو بحال کیا ہے اور ملازمین کو وقت پر ترقی دی ہے اور اب یہی اسکیم گجرات میں بھی لاگو کی جائے گی۔Rahul Gandhi On Gujarat
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ کانگریس کا پختہ وعدہ۔ کنٹریکٹ پر کام کرنے والوں کو مستقل ملازمتیں، پرانے پنشن سسٹم کو بحال کرکے بروقت ترقی۔'