باغپت: بھارت جوڑو یاترا کے دوسرے مرحلے کا پیدل مارچ منگل کو غازی آباد کے لونی پہنچا۔ یہاں سے یہ یاترا باغپت پہنچی۔ یاترا باغپت کے ماوی کلا گاؤں سے صبح 6:15 بجے شروع ہوئی اور دہلی سہارنپور نیشنل ہائی وے 709b پر واقع گُپھا والے بابا کے مندر تک پہنچی۔ اس میں راہل گاندھی کے ساتھ ان کے ہزاروں حامیوں کی بھیڑ بھی شامل ہے۔ اس میں ریاستی صدر برج لال کھابری، سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید، راجیہ سبھا ممبر دگ وجے سنگھ، صوبائی صدر نسیم الدین صدیقی، سابق ریاستی صدر اجے للو اور قومی سکریٹری پردیپ نروال نے شرکت کی۔ Bharat Jodo Yatra in Baghpat
Bharat Jodo Yatra in UP راہُل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا باغپت سے شروع
کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمان راہُل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا منگل کو باغپت پہنچی تھی اور یاترا بدھ کی صبح باغپت سے دوبارہ شروع ہوئی اور شام تک شاملی پہنچے گی۔ Bharat Jodo Yatra
بھارت جوڑو یاترا میں کارکنان میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ مغربی صوبہ کے صدر نسیم الدین صدیقی نے بتایا کہ یہ یاترا موی کلا سے شروع ہو کر باغپت بڑوت کے راستے آج شام شاملی پہنچے گی۔ آر ایل ڈی کے حامیوں نے اس یاترا کا خیر مقدم کیا۔ اس دوران آر ایل ڈی کے صدر جینت چودھری زندہ باد، چودھری چرن سنگھ امر رہیں' کے نعرے بھی لگائے گئے۔ یہ یاترا شام ساڑھے چھ بجے باغپت سے بڑوٹ پہنچے گی۔ بڑوت میں چھپرولی چونگی کے پاس راہل گاندھی کی ایک نُکڑ سبھا (کارنر میٹنگ) کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے بعد یاترا باغپت کے راستے شاملی پہنچے گی۔ Congress's Bharat Jodo Yatra
منگل کو دہلی سے 9 دن کے وقفے کے بعد شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا دوپہر ایک بجے کے قریب لونی سرحد پر پہنچی۔ اس کے بعد اتر پردیش میں داخل ہوئی۔ بھارت جوڑو یاترا لونی سرحد سے پشتہ چوکی کے راستے باغپت کے موی کلا پہنچی تھی۔ یاترا کی سکیورٹی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ایس پی نیرج کمار جادون، اے ایس پی منیش کمار مشرا یاترا کے آگے نظر آئے۔ بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر باغپت میں ہر جگہ پولیس فورس تعینات ہے۔ کانگریس کارکنان میں زبردست جوش نظر آرہا ہے۔ سخت سردی کے باوجود لوگ شاہراہ کے کنارے کھڑے ہیں۔ کارکنان راہُل گاندھی زندہ باد اور بھارت جوڑو کے نعرے لگاتے نظر آئے۔ یاترا گاؤں کاٹھا، پالی سے گزرتی ہوئی صبح 7.38 بجے راشٹرا وندنا چوک سے گزری۔ گُپھا والے بابا کے مندر میں دو گھنٹے رکنے کے بعد راہل گاندھی کار سے بڑوت پہنچیں گے۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کو دیکھنے کے لیے ایک بہت بڑا ہجوم نظر آیا۔