اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Shekhawat On Rahul Gandhi راہل گاندھی ملک کو بدنام کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے، شیخاوت

مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کانگریس کے سابق صدر پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک بات ہے کہ راہل گاندھی تکبر اور انا میں اس قدر ڈوبے ہوئے ہیں کہ عدالت کی طرف سے موقع ملنے کے بعد بھی انہوں نے معافی نہیں مانگی۔ Rahul Gandhi leaves no chance to defame the country says Shekhawat

راہل گاندھی ملک کو بدنام کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے
راہل گاندھی ملک کو بدنام کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے

By

Published : Mar 27, 2023, 2:10 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے پیر کے روز کہا کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی ملک کو بدنام کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے اور ہمیشہ خود کو قانون سے بالاتر ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے یہاں اپنے بیان میں کہا کہ ایسے لوگ جو خود کوسسٹم سے اوپر سمجھتے ہیں یقیناً جمہوریت کے لیے خطرناک ہیں۔ لوک سبھا کے لئے راہل گاندھی کی نااہلی پر انہوں نے کہا کہ کچھ رہنما، جن کے لیے گاندھی خاندان قانون اور آئین سے بالاتر ہے، ایوان سے ان کی نااہلی کے فیصلے پر ہنگامہ کھڑا کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس طرح کے تبصرے نہ صرف آئین کی بلکہ ملک کے جمہوری نظام کی بھی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شرمناک بات ہے کہ راہل گاندھی تکبر اور انا میں اس قدر ڈوبے ہوئے ہیں کہ عدالت کی طرف سے موقع ملنے کے بعد بھی انہوں نے معافی مانگنے کا موقع نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ گر راہل گاندھی ایک بار غلطی کرتے تو ملک انہیں معاف کر دیتا، لیکن ان کا مسلسل اس طرح کی غلطیاں، عوام کے تئیں ان کی عزت نہ کرنے کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ راہل گاندھی نے عظیم محب وطن ویر ساورکر کی بھی توہین کی ہے اور اس مجاہد آزادی اور ان کی قربانی سے تحریک لینے والے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ (یو این آئی)

مزید پڑھیں:۔Rahul Gandhi's Disqualification منیش تیواری نے راہل کی نااہلی کے خلاف التوا کا نوٹس پیش کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details