نئی دہلی: کانگریس ایم پی ششی تھرر نے جمعرات کو کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی نے غیر ملک میں کہیں کوئی ایسا تبصرہ نہیں کیا جس سے بھارتی جمہوریت پر سوال اٹھتا ہو یا ملک کی توہین ہو اس لئے ان کی معافی مانگنے کا مطالبہ بے تکا ہے۔ تھرور نے انڈیا ٹوڈے کانکلیو میں شرکت کرتے ہوئے جمعہ کو کہاکہ گاندھی سے معافی مانگنے کی بی جے پی کا مطالبہ بے تکا ہے لیکن بی جے پی اسے جائز قرار دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا 'مجھے یہ کہنا ہوگا کہ بی جے پی سیاست میں ماہر ہے۔ اس نے راہل گاندھی کو اس بات کے لئے قصور وار ٹھہرا دیا جو انہوں نے کبھی کیا ہی نہیں ہے۔ راہل گاندھی سے معافی مانگنے کی بی جے پی کے مطالبے پر تیکھے انداز میں انہوں نے کہا کہ کیوں راہل گاندھی معافی مانگیں گے۔ راہل گاندھی معافی نہیں مانگیں گے۔ ان کے بیان میں ایسا کچھ نہیں ہے جس پر اعتراض کیا جاسکے، معافی مانگنے کا مطالبہ بے تکا ہے۔
انہوں نے کہیں بھی کوئی ہندوستان مخالف بات نہیں کی ہے۔ غیر ممالک میں ملک کے خلاف بولنے پر اگر کسی کو معافی مانگنی چاہئے تو وہ خود وزیر اعظم نریندر مودی ہیں کیونکہ انہوں نے غیر ملکی زمین پر سب سے پہلے ہندوستان مخالف بات کہی ہے۔ پارلیمنٹ نہ چلنے دینے کے لئے حکومت کو ڈمے دار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ایوان چلانا حکومت کی ذمے داری ہے لیکن سیشن کے دوران بے تکی بیان بازی کرکے ایوان کو نہیں چلنے دیا جا رہا ہے۔