اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Comforting to Know China Return Arunachal Teen: راہل گاندھی نے میرام کی واپسی پر مسرت کا اظہار کیا - بھارت چین کے ذریعہ قبضے کی گئی زمین کب حاصل کرے گا

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ چین نے ہماری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، کیا چین اسے بھی واپس کرے گا؟ When will India Get the Land China has Occupied

راہل گاندھی
راہل گاندھی

By

Published : Jan 28, 2022, 2:24 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اروناچل پردیش سے چینی فوجیوں کے ہاتھوں پکڑے گئے ہندوستانی لڑکے میرام تارون کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کے روز حکومت سے سوال کیا کہ کیا چین، قبضہ میں لی گئی زمین کو بھی واپس کرے گا؟Rahul Gandhi Questions Centre After PLA Hands Over Missing Arunachal Youth

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ چین نے ہماری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، کیا چین اسے بھی واپس کرے گا؟

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’میرام تارون کو چین نے واپس کر دیا ہے، یہ سن کر تسلی ہوئی ہے۔ جس ہندوستانی زمین پر چین نے قبضہ کر رکھا ہے، و کب واپس ملے گی، وزیر اعظم جی‘‘۔

واضح رہے کہ اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ نوعمر لڑکے میرام کو چینی فوجیوں نے اغوا کر لیا تھا۔ جس پر راہل گاندھی نے حکومت سے ان کی بحفاظت واپسی کی اپیل کی تھی۔ یہ معاملہ اروناچل پردیش سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے اٹھایا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details