کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےآسام کے جورہاٹ میں برہم پتر دریا میں کشتی حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
گاندھی نے ٹویٹ کیا ، "آسام میں کشتی حادثے کے بارے میں افسوسناک خبر ملی ۔ میں متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ تفصیلی معلومات کا انتظار ہے اور امید ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں راحت اور بچاؤ کام کے ذریعہ مزید جانیں بچائی جا سکیں گی ۔ ‘‘
یہ بھی پڑھیں:کشتی حادثہ: آسام حکومت نےجانچ کا حکم دیا
انہوں نے کانگریس کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ایک ٹیم کے طور پر کام کریں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔
آسام کے جورہاٹ میں بدھ کی شام ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں 100 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی دو کشتیاں برہم پتر دریا میں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایک کشتی ڈوب گئی۔ڈوبنے والوں میں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ دونوں کشتیاں مختلف سمت سے آ رہی تھیں۔ ایک کشتی جورہاٹ کے نمتی گھاٹ سے مجولی آرہی تھی جبکہ دوسری کشتی مجولی سے جورہاٹ جارہی تھی۔ مقامی لوگوں کے مطابق کشتی مجولی گھاٹ سے صرف 100 میٹر دور تھی۔
یواین آئی