نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں زمین دھنسنے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں کی تصویریں خوفناک ہیں اور لوگوں کو راحت پہنچانے کے لیے فوری طور پر سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ Joshimath Landslide
ایک فیس بک پیغام میں راہل گاندھی نے کہاکہ 'اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ سے آنے والی تصویریں بہت خوفناک ہیں، جنہیں دیکھ کر میں بہت پریشان ہوں۔ گھروں میں چوڑے شگاف ، پانی کا بہاؤ ، زمین میں دراڑیں اور سڑکوں کا خستہ حال ہونا انتہائی تشویشناک ہے ۔ ایک حادثے میں تودے گرنے سے بھگوتی مندر بھی منہدم ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ ' آج جوشی مٹھ کے لوگ فطرت کے خلاف پہاڑوں پر مسلسل کھدائی اور غیر منصوبہ بند تعمیرات کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اس سخت سردی میں اس آفت نے لوگوں کے گھروں کو چھین لیا ہے۔ راہل گاندھی نے وہاں موجود تمام کانگریسی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد لوگوں کی مدد کریں اور انہیں محفوظ مقامات پر پہنچانے میں مدد کریں ۔ انہوں نے اتراکھنڈ حکومت پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اس سخت موسم میں لوگوں کا نوٹس لے اور ان کی فوری بحالی کا انتظام کرے اور مندر کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: Joshimath Land Subsidence جوشی مٹھ لینڈ سلائنڈنگ، مرکزی حکومت نے 6 رکنی ٹیم تشکیل دی
یو این آئی