نئی دہلی: کیرالہ کے وائیناڈ سے کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔ کانگریس اور راہل گاندھی کے لیے یہ بڑا جھٹکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ جمعرات کو سورت کی سیشن کورٹ نے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں راہل گاندھی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے دو سال قید اور 15000 روپے جرمانے عائد کیا تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اگر راہل گاندھی کو کم سزا دی جاتی ہے تو عوام میں غلط پیغام جائے گا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ کے اس انتباہ کو بھی دہرایا، جس میں سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کو خبردار کیا تھا۔ سال 2018 میں 'چوکیدار چور ہے' معاملے پر سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کو انتباہ دیا تھا۔ حالانکہ راہل نے اس معاملے میں معافی بھی مانگی تھی۔