کانگریس کے سابقصدر راہل گاندھی نے پیر کے روز کورونا کی صورتحال پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پالیسی عوام کے مفاد میں نہیں ہے اور ملک کو بی جے پی کے نظام کا مہرا نہیں بننے دیا جائے گا۔
راہل گاندھی نے کہا کہ کورونا کی ویکسین لینا ملک کے عوام کا حق ہے اور کورونا کی وبا کو روکنے کے لیے تمام شہریوں کو یہ ویکسین مفت دی جانی چاہیے۔