نئی دہلی:کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کشمیری پنڈتوں کے معاملے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں کشمیری پنڈتوں کے حالات کے بارے میں جواب دینا چاہئے راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے کشمیری پنڈتوں کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا ہے اور ان کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے، جس کی وجہ سے ان کی یہ حالت ہوئی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم سے جواب طلب کیا 'آج کشمیری پنڈت بی جے پی حکومت سے پوچھ رہے ہیں کہ آپ نے سیاسی فائدے کے لئے استعمال کرنے کے علاوہ ہمارے لئے کیا کیا ہے؟۔'
Rahul Gandhi On Kashmiri Pandits راہل گاندھی نے کشمیری پنڈتوں کی حالت پر مودی سے جواب طلب کیا
راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کشمیری پنڈتوں کے معاملے پر سوال اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے صرف کشمیری پنڈتوں کا سیاسی فائدہ اٹھایا ہے، اس کے علاوہ ان کے لیے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے جموں ضلع میں داخل ہونے کے بعد کشمیری پنڈت کے ایک وفد نے راہ گاندھی سے ملاقات کی تھی اور مختلف مسائل ان کے سامنے اٹھائے۔وفد نے کہا کہ ان کی راہل گاندھی کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی، وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت بھرتی کیے گئے اور وادی میں تعینات کیے گئے پر بھی بات چیت ہوئی۔راہل نے کہا کہ زیادہ تر لوگوں نے بے روزگاری کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ جموں میں بے روزگاری کی شرح ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ جموں کے لوگوں کے پاس پہلے بھارتی فوج میں شامل ہونے کا آپشن تھا لیکن بی جے پی نے اگنی ویر اسکیم شروع کی جس سے بھارت فوج کمزور ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اگنی ویر ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن کے حقدار نہیں ہیں۔