اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پیگاسس اور کسانوں کے مسئلے پر راہل کی قیادت میں اپوزیشن کی میٹنگ، پارلیمنٹ تک سائیکل مارچ - پوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی میٹنگ

زرعی قوانین اور پیگاسس کے مسئلے پر متحد ہو کر آواز اٹھانے کے لیے مختلف اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے آج نئی دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں ناشتے کی میٹنگ کی۔

مہنگائی کے مسئلے پر راہل گاندھی کا پارلیمنٹ تک سائیکل مارچ
مہنگائی کے مسئلے پر راہل گاندھی کا پارلیمنٹ تک سائیکل مارچ

By

Published : Aug 3, 2021, 11:16 AM IST

Updated : Aug 3, 2021, 11:43 AM IST

پیگاسس جاسوسی معاملہ، تینوں زرعی قوانین اور مہنگائی کے مسئلے پر متحد ہو کر آواز اٹھانے کے لیے، مختلف اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے منگل کو کانسٹیٹیوشن کلب میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی زیر قیادت ناشتے کی میٹنگ میں شرکت کی۔

اس میٹنگ میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے مسائل پر آپس میں بحث کر سکتی ہیں لیکن پیگاسس، کسانوں کے مسائل اور پٹرول اور ڈیزل کے مسئلے پر ہم سب کو متفقہ طور پر آواز اٹھانی چاہیے۔

پیگاسس اور کسانوں کے مسئلے پر راہل گاندھی کا پارلیمنٹ تک سائیکل مارچ

وہیں، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مہنگائی اور پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف کانسٹی ٹیوشن کلب سے پارلیمنٹ تک سائیکل مارچ نکالا جس میں اپوزیشن کے تمام رہنماؤں نے شرکت کی۔

پیگاسس اور کسانوں کے مسئلے پر راہل گاندھی کا پارلیمنٹ تک سائیکل مارچ

وہیں، اس اجلاس میں تقریباً کانگریس کے 100اراکین پارلیمان کے علاوہ ترنمول کانگریس، این سی پی، شیو سینا، سی پی آئی (ایم)، سی پی آئی، آر جے ڈی اور سماج وادی پارٹی سمیت مختلف اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ آئی یو ایم ایل، آر ایس پی، کے سی ایم اور آر ایس پی، جھامومو ، جے کے این سی کے رہنما بھی موجود تھے۔

راہل گاندھی کے اس اجلاس سےعام آدمی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے کنارہ کیا۔

اپوزیشن کی میٹنگ میں کانگریس لیڈر ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ حکومت ہماری نہیں سن رہی، ہمیں سڑک سے پارلیمنٹ تک لڑنا پڑے گا۔ جیسے کورونا پر بحث ہوئی، اسی طرح پیگاسس کے مسئلے پر بھی بات ہونی چاہیے۔

Last Updated : Aug 3, 2021, 11:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details