اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی حکومت کی اقتصادی پالیسی پر راہل کا طنز

راہل گاندھی نے جمعرات کے روز ملک کے معاشی حالات کے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلی بار معاشی مندی کی زد میں ہے۔

Rahul gandhi
Rahul gandhi

By

Published : Nov 12, 2020, 2:14 PM IST

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز ملک کے معاشی حالات کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلی بار معاشی مندی کی زد میں ہے۔

مودی حکومت کی اقتصادی پالیستی پر راہل کا طنز
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’بھارت کی تاریخ میں پہلی بار معاشی مندی آئی ہے۔ نریندر مودی نے جو اقدامات کئے ہیں اس نے بھارت کی طاقت کو کمزوری میں تبدیل کردیا ہے‘‘۔اس کے ساتھ ہی کانگریس رہنما نے ایک خبر کو بھی پوسٹ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ریزرو بینک کے تخمینہ کے مطابق جولائی سے ستمبر میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) 8.3 فیصد رہ جائے گی اور ملک تکنیکی طور پر کساد بازاری کی زد میں آجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details