اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راہل نے ویکسین کی قلت کے سلسلے میں حکومت پر نکتہ چینی کی - rahul gandhi commented on modi government

کورونا ویکسین کی کمی کی وجہ سے راہل گاندھی حکومت کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

راہل نے ویکسین کی قلت کے سلسلے میں حکومت پر نکتہ چینی کی
راہل نے ویکسین کی قلت کے سلسلے میں حکومت پر نکتہ چینی کی

By

Published : Jul 3, 2021, 11:07 AM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا ویکسین کی قلت کے سلسلے میں حکومت پر ہفتے کے روز پھر حملہ کیا اور گرافک کی مدد سے سمجھایا کہ کس طرح سے یکم جولائی تک 12 دنوں میں ویکسین کی قلت کی وجہ سے ٹیکہ کاری کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا۔

بشکریہ ٹوئٹر

راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ کیا کہ 'فرق پر دھیان دیجئے۔ کہاں ہے ویکسین'۔ انہوں نے گرافک کے ذریعے سمجھایا کہ کورونا کی تیسری ممکنہ لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے 18 جون کو یومیہ 69.5 لاکھ ویکسینیشن کا ہدف تھا، لیکن یکم جولائی تک ہدف سے 27 فیصد کم محض 50.8 لاکھ افراد کو یومیہ ٹیکے لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ مینجمنٹ پر کانگریس نے وائٹ پیپر جاری کیا

واضح رہے کہ کورونا ویکسین کی کمی کی وجہ سے راہل گاندھی حکومت کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، جس پر حکومت کے وزراء بھی اپنا ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔ اس سے واضح ہے کہ حکومت راہل گاندھی کے سوالوں سے پریشان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details