اردو

urdu

Rahul Gandhi Birthday: راہل گاندھی نے پارٹی کارکنان سے سالگرہ نہ منانے کی اپیل کی

By

Published : Jun 19, 2022, 12:24 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا آج 52واں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ٹوئٹ کرکے پارٹی کارکنان سے جشن نہ منانے کی اپیل کی ہے۔ Rahul Gandhi 52nd Birthday

راہل گاندھی نے پارٹی کارکنان سے سالگرہ نہ منانے کی اپیل کی
راہل گاندھی نے پارٹی کارکنان سے سالگرہ نہ منانے کی اپیل کی

نئی دہلی:کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے اتوار کو ان کی سالگرہ نہ منانے کی اپیل کی ہے۔ پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کے نام ایک پیغام میں راہل نے کہا کہ ملک کے نوجوان پریشان ہیں اور سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، کانگریس کارکنوں کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اتوار کو 52 سال کے ہو جائیں گے۔ Rahul Gandhi appealed to party workers not to celebrate his birthdays

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سکریٹری (مواصلات) جے رام رمیش کے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک پیغام میں راہل گاندھی نے کہا کہ اس وقت ملک کا ماحول بہت تشویشناک ہے۔ مسلح افواج میں بھرتی کے لیے 'اگنی پتھ' اسکیم کے خلاف ملک کے کئی حصوں میں ہو رہے مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے راہل نے کہا کہ ملک کے نوجوان پریشان ہیں۔ ہمیں اس وقت ان کے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں ملک بھر کے تمام کانگریس کارکنوں اور اپنے خیر خواہوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کسی بھی طرح میری سالگرہ نہ منائیں۔ دوسری جانب راہل گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی کی صحت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ 17 جون کو کانگریس نے سونیا گاندھی کی صحت کی تازہ جانکاری جاری کی تھی۔ کانگریس رہنما جے رام رمیش نے بتایا کہ سونیا کو کورونا تھا۔ پھر 12 جون کو ان کی ناک سے خون آیا، جس کے بعد انہیں دہلی کے گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس وقت سونیا اسپتال میں ہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details