اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی سمیت اپوزیشن لیڈرز جنتر منتر پر کسانوں کے ساتھ - اپوزیشن جنتر منتر پر

راہل گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنما کسانوں کی حمایت میں جنتر منتر پہنچے جہاں کسان زرعی قوانین کی واپسی کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔

راہل گاندھی سمیت اپوزیشن لیڈرز جنتر منتر پر کسانوں کے ساتھ
راہل گاندھی سمیت اپوزیشن لیڈرز جنتر منتر پر کسانوں کے ساتھ

By

Published : Aug 6, 2021, 1:34 PM IST

Updated : Aug 6, 2021, 2:22 PM IST

راہل گاندھی سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد زرعی قوانین کی مخالفت اور کسانوں کی حمایت میں جنتر منتر پہنچا اور کسانوں کے ساتھ ان کے احتجاج میں شامل ہوا۔

اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ ''پورا مخالف کسانوں کی حمایت میں کھڑا ہے۔ اپوزیشن پارلیمنٹ سے یہاں ملک بھر کے کسانوں کو حمایت دینے کے لیے پہنچا ہے۔ راہل نے کہا کہ مرکزی حکومت کو تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنا ہوگا۔ ان پر بحث سے کام نہیں چلے گا۔''

جنتر منتر پر اپوزیشن کے اس احتجاج میں راہل گاندھی، مالیکارجن کھڑگے ، سنجے راوت ، منوج جھا، ڈی ایم کے کے ٹی شیوا سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ شامل ہوئے اور کسان بچاؤ، بھارت بچاؤ کا نعرہ لگایا

وہیں، بی ایس پی، ٹی ایم سی اور عام آدمی پارٹی اپوزیشن کے اس وفد میں شامل نہیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ جنتر منتر پر ان دنوں کسان نے کسان سنسد لگا رکھی ہے۔ یہ نئے زرعی قوانین کے خلاف 11 بجے سے شام 5 بجے جنترمنتر پر کسانوں کی سنسد لگاتے ہیں اور زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Last Updated : Aug 6, 2021, 2:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details