نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی Former Congress president Rahul Gandhi نے گجرات میں کروڑوں روپے کی منشیات برآمد ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس زہر کو جن بندرگاہوں میں پکڑا گیا ہے ان کے مالکان سے پوچھ گچھ کیوں نہیں ہو رہی؟ Rahul asked Modi sharp questions about the continuous recovery of drugs in Gujarat
یہ بھی پڑھیں:
راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا، "گجرات میں منشیات کا کاروبار آسان ہوتا جا رہا ہے۔" وزیر اعظم ان سوالوں کا جواب دیں۔ انہوں نے پی ایم مودی سے سوال کیا، ''گجرات میں ہزاروں کروڑ کی منشیات پہنچ رہی ہیں۔ Heroin Seized At Kandla Port۔گاندھی-پٹیل کی مقدس سرزمین پر یہ زہر کون پھیلا رہا ہے؟ بار بار ڈرگس برآمد ہونے کے باوجود بندرگاہ کے مالک سے اب تک پوچھ گچھ کیوں نہیں کی گئی۔
گجرات میں کارٹیل چلارہے ’نارکوس‘ کو این سی بی اوردیگر سرکاری ایجنسیاں اب تک کیوں نہیں پکڑپائیں؟ راہل گاندھی نے ڈرگس کے اس کاروبار کو سیاسی سرپرستی کا اندیشہ ظاہر کیا اور کہا کہ مرکز اور گجرات کی حکومت میں بیٹھے وہ لوگ کون ہیں جو مافیا 'دوستوں' کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم جی کب تک خاموش رہیں گے، جواب تو دینا ہی پڑے گا۔
یو این آئی