اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

JEE Advanced 2022 رحمانی 30 کے 57 طلبہ وطالبات جے ای ای ایڈوانسڈ میں کامیاب

جے ای ای ایڈوانسڈ 2022 میں سابقہ سالوں کی طرح امسال بھی رحمانی 30 کے طلبہ وطالبات نے شاندار اور نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ رحمانی 30 کے سرپرست مولانا احمد ولی فیصل رحمانی امیر شریعت بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ نے کہا ہے کہ یقیناً یہ کامیابی اللہ کے فضل وکرم سے ہی ممکن ہوسکی ہے۔Rahmani 30 Students Success in JEE Advanced

By

Published : Sep 14, 2022, 8:35 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

پٹنہ: انجینئرنگ کے سخت ترین مقابلہ جاتی امتحانات جے ای ای ایڈوانسڈ 2022 میں سابقہ سالوں کی طرح امسال بھی رحمانی 30 کے طلبہ وطالبات نے شاندار اور نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

رحمانی 30 کے سرپرست مولانا احمد ولی فیصل رحمانی امیر شریعت بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ نے کہا ہے کہ یقیناً یہ کامیابی اللہ کے فضل وکرم سے ہی ممکن ہوسکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب کا باہمی تعاون نا ہو تو سلسلہ وار سال در سال ایسی تاریخی کامیابی کا حصول ہرگز ممکن نہیں۔

رحمانی پروگرام آف ایکسلنس (رحمانی 30) کے پٹنہ متعدد سینٹرز کے علاوہ جہان آباد (بہار)، حیدر آباد، بنگلور، خلد آباد (مہاراشٹر) جیسے مختلف شہروں میں کام کر رہا ہے، جہاں ملک کے متعدد صوبوں کے علاوہ این آر آئی طلبہ و طالبات بھی اعلیٰ مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری میں مشغول ہیں۔ یقیناً آج رحمانی پروگرام آف ایکسلنس (رحمانی 30) ان مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی کی ضمانت بن چکا ہے۔

فہد رحمانی نے اس موقع سے طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے رحمانی 30 کے تمام مخلصین، معاونین، اساتذہ کرام، ٹیم ممبران اور گارجین حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی علیہ الرحمۃ (بانی رحمانی 30) کے خواب کو آگے لے جانے کا عہد کیا اور سب سے اس کامیاب رحمانی مشن سے جڑنے کی گزارش کی۔

جے ای ای ایڈوانسڈ میں کل 146 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جس میں سے 57 طلبہ وطالبات کوالیفائی ہوئے۔ کامیاب ترین کوالیفیکشن کے علاوہ آل انڈیا رینک(کٹیگری) 260 رہا اور آل انڈیا (جنرل) رینک 2375 رہا۔

تین مرحلوں میں کم وبیش ایک سال کے لاک ڈاؤن کا مقابلہ کرنے کے باوجود محترم جناب ابھیانند جی کی نگرانی میں رحمانی 30 کے طلبہ، اساتذہ اور ذمہ داران نے آن لائن اور آف لائن صبح وشام بے پناہ محنت کی. آج کا یہ ریزلٹ اسی انتھک کاوشوں، محنتوں اور لگن و شوق کا نتیجہ ہے۔

مستقل کئی سالوں سے رحمانی 30 جے ای ای ایڈوانس میں 50 سے زائد رزلٹ دیتا آرہا ہے۔ امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی خواہش ہے کہ اس رزلٹ کو جلد از جلد 100 کے نمبر سے آگے لے جایا جائے۔ اس کے لیے رحمانی 30 کے سی ای او فہد رحمانی نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی نویں اور دسویں جماعت سے ہی رحمانی 30 کی تیاری شروع کرائی جائے گی تاکہ طلبہ وطالبات اپنی بنیاد کو مضبوط کر سکیں اور وہ طلبا و طالبات دسویں جماعت کے بعد اپنے شوق کے مطابق شعبہ تعلیم چن سکے۔ نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے لیے جلد ہی فارم شائع کیا جائے گا۔

یہ طلبہ و طالبات مذکورہ بالا مقابلہ جاتی امتحان کے ذریعہ CA, NEET, IIT, این آئی ٹی(NIT) اور دیگر آئی این آئی (INI) اداروں میں جاکر طلباء اعلی درجے کی تعلیم ، مناسب تحقیقی سہولیات اور بین الاقوامی تحقیقی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، واضح رہے کہ آئی این آئی ادارےمیں تعليم عملی طور پر مفت یا انتہائی سبسڈی پر ہوتى ہے۔واضح رہے کہ IIT یعنی انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ملک کا سب سے نمایاں اور ممتاز انجینئرنگ کا ادارہ ہے، جس کے لیے پہلے جے ای ای ایڈوانسڈ کوالیفائی کرنا پڑتا ہے۔ جے ای ای مینس میں بھی رحمانی 30 کے 193 میں سے 173 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کرکے خود کو جے ای ای ایڈوانسڈ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

جے ای ای مینس میں اب تک رحمانی 30 کی کامیابی کا بہترین تناسب مجموعی طور پر 85 فیصد تھا۔ کووڈ اور لاک ڈاؤن کی سخت ترین چیلنج کے باوجود الحمد للہ یہ تناسب 90 فیصد تک پہنچ گیا جو کہ یقیناً ایک تاریخی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Madarsa Students Crack NEET: حفاظ کرام کی بڑی تعداد نیٹ میں کامیاب

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details