پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے اتوار کی صبح آٹھ بجے سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پولنگ ہونی ہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ Punjab Election Officer says Prepration Completed
چیف الیکشن افسر کے دفتر کی طرف سے انتخابات کے لیے پختہ بندوبست کیے جارہے ہیں، جس سے پنجاب میں آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور پرامن طریقہ سے پولنگ مکمل کرائی جاسکے۔
چیف الیکشن افسر ڈاکٹر رایس کرشنا راجو نے آج نامہ نگاروں سے کہاکہ' ریاست میں پورا نظام آزادنہ، پرامن اور غیرجانبدارانہ پولنگ یقینی بنانے کے لیے دن رات کام کررہا ہے۔ ریاست میں کل ملاکر 21499804رائے دہندگان ہیں جن میں سے 11298081مرد، 10200996خواتین اور 727 تیسری جنس ہیں۔ اسمبلی کے کل 117سیٹوں کے لیے 1304امیدوار میدان میں ہیں جن میں 1209مرد، 93خواتین اور دو خواجہ سرا شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 1304 امیدواروں میں سے 231قومی پارٹیوں، 250علاقائی پارٹیوں، 362غیر تسلیم شدہ پارٹیوں سے متعلق اور 461آزاد امیدوار ہیں۔ الیکشن لڑرہے ہیں 315امیدوار مجرمانہ پس منظر رکھتے ہیں۔
پولنگ مراکز والے 14684 مقامات پر 24689 پولنگ اسٹیشن اور 51 آگزلری پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 2013کی شناخت سنگین، 2952حساس پولنگ مراکز کے طورپر کی گئی ہے۔