کیپٹن امریندر سنگھ نے گورنر سے ملاقات کر کے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا
پنجاب میں سیاسی ہنگامہ: امریندر سنگھ نے استعفیٰ دیا - undefined
16:43 September 18
کیپٹن امریندر سنگھ نے گورنر سے ملاقات کر کے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا
16:32 September 18
کیپٹن امریندر سنگھ گورنر سے ملاقات کے بعد استعفیٰ دیا
صبح سے ہی قیاس آرائی جاری تھی کہ کیپٹن امریندر سنگھ سی پی ایل میٹنگ سے قبل استعفیٰ دے دیں گے۔
16:19 September 18
شام 5 بجے شروع ہوگی پنجاب کانگریس ایم ایل ایز کی میٹنگ
پنجاب میں سیاسی ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب کانگریس کمیٹی کا صدر بنایا گیا اور کانگریس دو گروہ میں تقسیم ہوتی دکھائی دی۔ ایک گروپ امریندر سنگھ کا حامی تو دوسرا نوجوت سنگھ سدھو کی حمایت کرتا نظر آرہا ہے۔
16:13 September 18
کچھ دیر میں امریندر سنگھ گورنر سے ملاقات کریں گے
پنجاب میں جاری سیاسی ہنگامہ آرائی کے دوران وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفیٰ کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔
ریاست میں جاری سیاسی حالات کے پیش نظر آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) نے کانگریس کی پنجاب یونٹ تمام ایم ایل ایز کی میٹنگ بلائی ہے۔ اس کے لیے پارٹی انچارج ہریش راوت اور دونوں مبصر اجے ماکن اور ہریش چودھری چندی گڑھ پہنچ گئے ہیں۔