چنڈی گڑھ: پنجاب پولیس نے بالآخر 36 دنوں کے بعد خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں آئی جی پنجاب پولیس سکھ چین سنگھ گل نے بتایا کہ امرت پال کو آج صبح موگا کے روڈے گاؤں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ آئی جی سکھ چین سنگھ نے کہا کہ پنجاب پولیس کے تمام ونگز مل کر کام کر رہے تھے۔ امرت پال سنگھ کے خلاف این ایس اے کے تحت گرفتاری وارنٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ امرت پال کو آج صبح 6:45 بجے موگا ضلع کے روڈے گاؤں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ آئی جی نے بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ امرت پال گرودوارے کے اندر موجود ہے جس کے بعد پنجاب پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پورے گاؤں کو محاصرے میں لے لیا۔ گرودوارے کے احترام کو ذہن میں رکھتے ہوئے پولیس نے کارروائی کی۔
Punjab Police on Amritpal 'امرت پال کی گرفتاری گوردوارے کے احترام کو ذہن میں رکھ کر کی گئی' - گرفتاری یا سرینڈر
پنجاب پولیس کے آئی جی سکھ چین سنگھ گل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امرت پال سنگھ کو آج صبح گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو امرت پال کے گرودوارے ہونے کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد پولیس نے خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر پورے گاؤں کو محاصرے میں لے لیا۔ پولیس نے گرودوارے کے احترام کو ذہن میں رکھ کر کارروائی کی۔
گرفتاری یا سرینڈر:سکھ چین گل سے پوچھا گیا کہ کیا ایسی اطلاعات ہیں کہ امرت پال نے سرینڈر کیا ہے یا گرفتاری ہوئی ہے اس پر آئی جی گل نے کہا کہ امرت پال کے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا۔ امرت پال نے خودسپردگی نہیں کی، لیکن پولیس کے پاس ان پٹ تھا کہ وہ گرودوارے میں موجود تھا، جس کے بعد پولیس نے ایجنسیوں کے ساتھ مل کر آپریشن کیا۔ آئی جی سکھ چین سنگھ نے بتایا کہ امرت پال کو آسام کی ڈبرو گڑھ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ کچھ شرپسند عناصر پنجاب کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں پولیس کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے کہ وہ ایسا نہ کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :Amritpal Arrested خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ گرفتار