اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Punjab Govt On Drugs نشیلی اشیاء بیچنے والوں کی جائیداد ضبط ہوگی، مان - امن وقانون کی جائزہ میٹنگ

امن وقانون کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے بھگونت مان نے کہا کہ نشیلے اشیا کو ختم کرنے کے لئے اپنی حکومت کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ بڑی مچھلیوں کو پہلے ہی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جا چکا ہے۔Drug Traffickers In Punjab

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 3, 2023, 9:10 PM IST

چندی گڑھ:پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے منگل کو ریاست کو نشیلی اشیا کے جال سے آزاد کرانے کے لئے اہلکاروں کو نشیلی اشیا فروخت کرنے والوں کی جائیداد ضبط کرنے کی ہدایت دی۔ مان یہاں امن وقانون کی جائزہ میٹنگ کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔ انھوں نے نشیلے اشیا کو ختم کرنے کے لئے اپنی حکومت کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ بڑی مچھلیوں کو پہلے ہی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جا چکا ہے ، اب کاروائی سخت کرتے ہوئے اسمگلر کی جائیداد ضبط ہوگی۔Punjab govt To attach Properties of Drug Traffickers

انہوں نے کہا کہ متعلقہ قانون میں،ضرورت پڑنے پرضروری ترمیم کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ جس افسر کے دائرہ اختیار میں نشیلی اشیافروخت کی جا رہی ہے، اسے جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اسمگلنگ میں ملوث افسران کو خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے افسروں کو یقین دہانی کرانے کی ہدایت دی کہ گاؤں والے اتفاق رائے سے اپنے گاؤں کو منشیات سے پاک کرنے کی تجویز کو منظور کریں۔ انھوں نے کہا کہ ایسے گاؤں کی دیہی ترقیاتی فنڈ اور دیگرذرائع سے مخصوص فنڈ دیا جائے گا اور ایسے لوگوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details