پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے طویل وقت سے سڑکوں پر اترے سرکاری ملازمین کویقین دلایا ہے کہ انہیں کچھ وقت درکار ہے۔ آپ سب کام پر واپس آئیں، ایک ایک کرکے ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔
چنڈی گڑھ میں پیر کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چننی نے کہا، 'میں ملازمین کا نمائندہ ہوں اور تمام ملازمین سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے وقت دیں اور ہڑتال ختم کرکے کام پر واپس آجائیں، آپ کے تمام مسائل حل ہوں گے۔ اگر ہمیں پنجاب کو آگے لے جانا ہے تو مل کر کام کرنا ہوگا ورنہ پنجاب ہر میدان میں پیچھے رہ جائے گا۔ آپ مجھ پر اعتماد کرکے تودیکھئے۔'
یہ بھی پڑھیں:پنجاب : چرنجیت چنّی نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا