اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پنچاب: شہری بلدیات کے نتائج میں بی جے پی کا صفایہ - ای ٹی وی بھارت اردو

سات میونسپل کارپوریشنوں میں سے کانگریس نے چار پر کامیابی حاصل کر لی ہے، سنی دیول کے حلقہ گورداس پور لوک سبھا میں بی جے پی کو تمام 29 نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان تمام سیٹوں پر کانگریس کامیاب ہوئی ہے۔

Punjab civic body
Punjab civic body

By

Published : Feb 17, 2021, 12:55 PM IST

Updated : Feb 17, 2021, 2:12 PM IST

پنجاب میں شہری بلدیات کے نتیجے میں تینوں زرعی قوانین کی مخالفت صاف طور پر واضح ہو رہی ہے۔ پنجاب میں آج شہری بلدیات انتخابات کے تحت ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے، جس میں بی جے پی کا صفایہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

نتیجے میں بی جے پی کے خلاف عوام کی ناراضگی ظاہر ہو رہی ہے۔ ایسے میں کیپٹن کی کپتانی میں کانگریس نے پوری ریاست میں فتح کے پرچم بلند کئے ہیں۔

کانگریس نے 7 میں سے 4 میونسپل کارپوریشنوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے، فی الحال ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور جلد ہی نتیجہ سامنے آئے گا۔

سنی دیول کے حلقہ گورداس پور لوک سبھا میں بی جے پی کو تمام 29 نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان تمام سیٹوں پر کانگریس کامیاب ہوئی ہے۔

شہری بلدیات کے نتیجے اس طرح ہیں۔

  • بٹھنڈا: 50
  • کانگریس 43
  • ایس اے ڈی 7
  • ابوہار: 50
  • کانگریس 49
  • ایس اے ڈی 1
  • بٹالہ: 50
  • کانگریس 17
  • ایس اے ڈی 1
  • بی جے پی 1
  • کپورتھلہ: 50
  • کانگریس 15
  • بی جے پی 4
  • اے اے پی 2
  • آزاد 3
  • ہوشیار پور: 50
  • کانگریس 41
  • بی جے پی 4
  • آپ 2
  • آزاد 3
  • پٹھان کوٹ: 50
  • کانگریس 13
  • بی جے پی 2
  • موگا: 50
  • کانگریس 20
  • بی جے پی 1
  • ایس اے ڈی 15
  • اے اے پی 4

117 شہری بلدیات کے لئے 9 ہزار سے زائد امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔

Last Updated : Feb 17, 2021, 2:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details