نیشنل کانفرس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ NC president Dr. Farooqu Abdullah کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ 'اس غیر قانونی حراست کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے JKNC Strongly Condemns Illegal Detention'۔
نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں کے مطابق سابق وزیر اعلٰی فاروق عبداللہ کو آج صبح سے ہی پولیس نے گھر میں محصور کر رکھا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے لتہ پورہ خودکش بم حملے کی تیسری برسی Third Anniversary of Pulwama Suicide Attack پر سیکورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے ان کو گھر سے باہر نکلنے نہیں دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران فاروق عبداللہ کے گھر کے باہر سیکورٹی پہرہ بھی سخت کردیا گیا تھا۔ پی ڈی پی ترجمان نجم ثاقب کے مطابق پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلٰی محبوبہ مفتی PDP President Mehbooba Mufti کو بھی آج سیکورٹی کا حوالہ دے کر گھر کی چہار دیواری کے اندر ہی بند کیا گیا۔ تاہم پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
Pulwama Attack's Third Anniversary: جموں وکشمیر کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کو گھروں میں محصور کردیا گیا - جموں و کشمیر رہنما گھروں میں محصور کیے گئے
پلوامہ حملے کی تیسری برسی Pulwama Attack's Third Anniversary کے موقع پر جموں و کشمیر کے دو سابق وزرائے اعلیٰ جن میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی شامل ہیں، جنہیں صبح سے ہی گھروں میں محصور کردیا گیا، مزید ان کے گھروں کے اردگرد سیکیورٹی کی سخت تعیناتی عمل میں لائی گئی۔
جموں وکشمیر کے دو سابق وزرائے اعلی کو گھروں میں محصور کردیا گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کی برسی پر سیکورٹی خدشات کے سبب کسی بھی وی آئی پیز کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
- مزید پڑھیں:Pulwama Attack Third Anniversary: لیتہ پورہ خودکش حملے کی تیسری برسی پر اونتی پورہ میں تقریب
قابل ذکر ہے کہ سنہ 2019 کی 14 فروری کو لتہ پورہ پلوامہ میں ہوئے خودکش بھم حملے کی تیسری برسی تھی۔ اس حملے میں چالیس سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔