اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Nana Patole Slams BJP لوگ بی جے پی کی کٹر فرقہ وارانہ سیاست سے تنگ آچکے ہیں، پٹولے - کانگریس کے ریاسی صدر نانا پٹولے

کانگریس کے ریاسی صدر نانا پٹولے نے کہا کہ بی جے پی اپنی پارٹی کے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ذریعے جبر اور تقسیم کی سیاست کھیل کر پارٹی کو وسعت دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 14, 2023, 6:28 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر پردیش کانگریس کے ریاسی صدر نانا پٹولے نے جمعہ کو کہا کہ عوام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کٹر اور فرقہ وارانہ سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔ پٹولے نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام اور کسان پریشان ہیں، لیکن بی جے پی حکومت اس پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکمرانی سے تنگ عوام نے حال ہی میں ختم ہوئے قانون ساز کونسل، اسمبلی ضمنی انتخابات اور مقامی خود حکومتی انتخابات میں مزہ چکھا دیاہے۔ ایک سوال کے جواب میں پٹولے نے کہا کہ بی جے پی اپنی پارٹی کے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ذریعے جبر اور تقسیم کی سیاست کھیل کر پارٹی کو وسعت دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ بھلے ہی بی جے پی کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بدنام کرنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے، لیکن اس کے باوجود کانگریس کو زبردست عوامی حمایت مل رہی ہے۔

راہل گاندھی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ (راہل گاندھی) ملک کے واحد ایسے لیڈر ہیں جو وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ نانا پٹولے نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی اور مسٹر مودی راہل گاندھی سے خوفزدہ ہیں اور ان کے کئی وزیر اور ایم ایل اے ہر روز راہل گاندھی کی تنقید کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی کے ممبئی، مہاراشٹر کے دورے کی تصدیق ہونا باقی ہے، لیکن وہ جلد ہی مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ انہیں مہاراشٹر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے سوال کیا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے کی پارٹی میں بھی کوئی معنی نہیں ہے، وہ راہل گاندھی کو کیسے روکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details