دارالحکومت دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملہ کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار 4 طلباء کا نفسیاتی ٹیسٹ ایمس میں کیا گیا ہے۔
ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں ملزم پوری حقیقت نہیں بتا رہے ہیں۔ اس رپورٹ کے ذریعے اسپیشل سیل یہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ کون سا آدھا سچ ہے جو ملزم چھپا رہے ہیں۔
معلومات کے مطابق جنوری کے مہینے میں اے پی جے عبد الکلام روڈ پر واقع اسرائیلی سفارت خانے سے کچھ فاصلے پر ایک دھماکہ ہوا تھا۔ جس کیس کی تحقیقات کرنے کے لیے یہ معاملہ این آئی اے کو منتقل کردیا گیا تھا لیکن خصوصی سیل کی ٹیم اس سازش کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اسپیشل سیل نے اس معاملے میں 24 جون کو لداخ سے چار ملزمین ناصر حسین، ذوالفقار علی وزیر، مزمل حسین اور اعیاز حسین کو گرفتار کیا تھا۔
جس کے بعد پولیس نے انہیں نفسیاتی جانچ کے لیے ایمس لے گئی، جہاں پر ماہر ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔ اس میں ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ دھماکے سے متعلق سوالوں کے جوابات میں دو ملزمین پوری حقیقت نہیں بتا رہے ہیں اور وہ کچھ چھپا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں وہ پوری حقیقت کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ معلومات جمع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ملزم کیا چھپا رہے ہیں۔ اگر ضرورت ہوئی تو اس معاملے میں ایک بار پھر ملزم سے تفتیش کی جاسکتی ہے۔