سندیپ پانڈے نے کہا کہ جب سے یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت اقتدار میں آئی ہے اس وقت سے آوارہ جانوروں کا مسئلہ زیادہ ہوگیا ہے۔ آوارہ جانور کسانوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اور کسانوں کے پاس اتنی آمدنی نہیں ہے کہ وہ ان کو چارہ کھلا سکیں۔
اگر کسان انہیں کہیں فروخت کرنے لے جاتا ہے تو وہ گو رکشکوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ اس لئے ہم یہ جانور وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر باندھنے جا رہے ہیں۔ ان کا مارچ جیسے ہی اسینی فلائی اوور کے قریب پہنچا پولیس نے اسے روک دیا۔ اس دوران انہوں نے مزید نعرے بازی کی۔