رانچی،جھارکھنڈ:پیغمبر اسلام کے خلاف متنازعہ ریمارکس کے خلاف اور نُپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے کے لیے جمعہ کو ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے۔ اس دوران کئی ریاستوں میں ماحول بھی خراب ہوگیا۔ یوپی میں اب تک 136 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رانچی میں جمعہ کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والے دو لوگوں کی ہفتہ کو علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت ہو گئی ہے۔ یہ پورا واقعہ رانچی کی مرکزی سڑک پر سجاتا چوک سے الورٹ ایکا چوک تک کا ہے۔ اس دوران شانِ رسالت میں گستاخی کے خلاف لوگوں نے ناراضگی ظاہر کی اور احتجاج کیا۔ رانچی میں احتجاج کے دوران پولیس نے فائرنگ کی۔ اس دوران کئی افراد زخمی ہوگئے، جس میں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئے ہیں۔ Protests in Ranchi over Remarks on the Prophet Police Firing Two Killed
قبل ازیں رانچی کی مرکزی سڑک پر نماز کے بعد لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نُپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ پٹی اور مذہبی جھنڈا لیے ڈیلی مارکیٹ کے سامنے البرٹ ایکا چوک کی طرف احتجاج کیا۔ Protest Against Nupur Sharma