جموں:کشمیر کی مین اسٹریم پارٹیوں نے غیر مقامی افراد کو ووٹنگ لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے کے خلاف جموں میں بھی احتجاجی مظاہرئے کیے۔ اس دوران مظاہرین نے الیکشن کمیشن کی کاپیاں نذر آتش کیں۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ سماجی کارکن سنیل ڈمپل کی سربراہی میں جانی پور جموں میں احتجاج کیا گیا۔ اس دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر مقامی افراد کو ووٹنگ لسٹ میں شامل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ Protests in Jammu against inclusion of non-locals in the voting list
مظاہرین نے کہا کہ غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں شامل کرنا جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے ناقابل برداشت ہے اورا س کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔ اس موقع پر احتجاج کی سربراہی کر رہے سماجی کارکن سنیل ڈمپل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ڈوگروہ ریاست کی شناخت کو تبدیل کرنے کا ایک حربہ ہے اور اس فیصلے سے ریاستی درجے کی جو مانگ ہم کر رہے ہیں وہ بھی کمزور ہو گی۔