نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے پولیس بربریت کے تین سال مکمل ہونے پر آج احتجاج کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ 15 دسمبر سنہ 2019 کو دہلی پولیس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخل ہو کر طلباء پر بری طرح سے لاٹھی چارج کیا تھا۔ پولیس کی اس مبینہ زیادتی کو تین برس مکمل ہوچکے ہیں۔ جس کی یاد میں جامعہ کے طلبہ نے سوگ کے طور پر کینڈل مارچ نکالا اور پولیس کی اس زیادتی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ اس موقع پر طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جامعہ میں پولیس کی جانب سے جو بربریت کی گئی وہ وائس چانسلر کی لاپروائی کی وجہ سے ہوئی ہے اور اُس رات آر ایس ایس کے غنڈوں نے جامعہ میں داخل ہوکر ہم ظلم کیا جس کے لئے ہم انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ Protest of Jamia students against police action on 15 December 20
طلبا کینڈل مارچ کرتے ہوئے مختلف ڈپارٹمنٹ سے نعرے بازی کرتے ہوئے پہلے لائبریری گئے، جہاں پولیس نے طلبہ کے ساتھ بربریت کی تھی۔ اس کے بعد طلبا گیٹ نمبر 7 پر پہنچے اور وہاں دھرنے پر بیٹھ گئے، آخر کار تقریبات تین گھنٹے کے بعد احتجاج ختم ہوا۔ اس دوران پولیس کی نفری کافی تعداد میں تعینات تھی۔