اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Attack on Asaduddin Owaisi: اسدالدین اویسی پر حملے کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج

گزشتہ روز اتر پردیش میں ایم آئی ایم کے قومی صدر اسدالدین اویسی پر قاتلانہ حملہ ہوا Attack on Asaduddin Owaisi اور ان کی گاڑی پر متعدد راؤنڈ فائرنگ کی جس کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا اور حملہ آوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

By

Published : Feb 5, 2022, 3:17 PM IST

اسد الدین اویسی پر حملہ
اسد الدین اویسی پر حملہ

گجرات: اسدالدین اویسی پر حملہ سازش کے تحت ہوا: ایم آئی ایم رکن

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی پر حملے کے بعد گجرات ایم آئی ایم کی جانب سے پورے گجرات کے تمام کلکٹرز اور گجرات کے گورنر کو میمورنڈم دے کر اویسی پر حملے کی سازش کرنے والوں اور حملہ آوروں پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ Protest in Against Attack on Asaduddin Owaisi

گجرات میں احتجاج

اس تعلق سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے جنرل سکریٹری شمشاد خان پٹھان نے کہا کہ 'اسدالدین اویسی پر حملہ ایک مبینہ سازش کے تحت کیا گیا ہے اس لیے ہم نے کلکٹر اور گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں جو بھی ملزمین ہیں انہیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔

اندور: اسدالدین اویسی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی پر اترپردیش میں ہوئے حملے کے خلاف ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بھی ایم آئی ایم کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور کمشنر دفتر پہنچ کر صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم سونپا گیا۔

اسدالدین اویسی پر حملے کے خلاف اندور میں احتجاج

اورنگ آباد: اسد االدین اویسی پر حملے سے ایم آئی ایم خوفزدہ نہیں ہوگی

مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی پر قاتلانہ حملے کی مذمت میں ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ڈویژنل کمشنر آفس کے روبرو ایم آئی ایم کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران ایم آئی ایم رہنماؤں نے کہا کہ یہ حملہ قابل مذمت ہے اور ایسے حملوں سے مجلس خوفزدہ نہیں ہوگی

اورنگ آباد میں احتجاج

نماز جمعہ کے بعد یہ دھرنا شروع ہوا جو شام پانچ پجے تک جاری رہا۔ اس موقع پر ایم آئی ایم لیڈروں نے قومی سربراہ اسد الدین اویسی پر ناکام قاتلانہ حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔

مرادآباد: اسد الدین اویسی پر فائرنگ بڑی سازش کا حصہ: ایم آئی ایم رکن

آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی پر حملہ ہونے کے بعد پارٹی کارکنان اور عہدے داروں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ اسی تناظر میں حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبے پر ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

مرادآباد میں احتجاج

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں ایم آئی ایم کارکنان اور عہدے داروں کی جانب سے مرادآباد اسمبلی 28 سے ایم آئی ایم کے امیدوار ایڈووکیٹ وکی رشید نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اتر پردیش میں اس طرح سے کھلے عام اسد الدین اویسی پر گولی چلانا ایک بڑی سازش کا حصہ ہے۔

مالیگاؤں: اسدالدین اویسی پر حملے کے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی ہو: ایم آئی ایم رکن اسمبلی

اسدالدین اویسی پر گزشتہ روز حملہ ہوا جس کے بعد مختلف شہروں میں احتجا کیا گیا۔ اس معاملے کی ایم آئی ایم کے مالیگاؤں سے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے سخت الفاظ میں مذمت کی اور وزیر داخلہ سے خاطیوں پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مفتی محمد اسماعیل قاسمی

بریلی: اویسی پر حملے کی سازش کو بے نقاب کیا جائے

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی پر قاتلانہ حملے کے خلاف بریلی میں ایم آئی ایم کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے میں 'بھاگیداری پریورتن مورچہ' کے عہدیداران اور کارکنان نے بھی شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کر کے اس سازش کا پردہ فاش کرے۔

بریلی میں احتجاج

بریلی میں ایم آئی ایم کے ضلع صدر انّے انصاری کی قیادت میں تمام عہدے داران نے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے صدر جمہوریہ کو میمورنڈل بھیج کر حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details