مرادآباد:ریاست اترپردیش کے مرادآباد گیٹ کے سامنے تقریبا دو ماہ سے سبزی فروشوں کا احتجاج مسلسل جاری ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جن لوگوں کی دکانیں بلڈوزر کے ذریعے ہٹا دی گئی ہیں، ان تمام دکانوں کو دوبارہ اسی جگہ پر تعمیر کرایا جائے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سبزی منڈی کی جن دکانوں کو بلڈوزر کے ذریعے اجاڑا گیا ہے، ان دکانوں کو دوبارہ بنایا جائے کیونکہ سبزی منڈی کی یہ دکانیں تقریبا سو سال پرانی ہیں، اچانک سبزی منڈی کی دکانوں کو اجاڑنے سے تمام لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ Vegetable vendors protest in Moradabad
مزید پڑھیں: