اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Protest continues in sheikhpora in Budgam شیخ پورہ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف احتجاج مسلسل جاری - کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف احتجاج جاری

پنڈت کالونی شیخ پورہ بڈگام میں مقیم کشمیری پنڈت کا مسلسل احتجاج جاری ہے۔ کشمیر کے شاپنگ ایریا میں کشمیری پنڈت کے قتل کے بعد پنڈت کالونی شیخ پورہ بڈگام میں مقامی کشمیری پنڈتوں نے احتجاج کرتے ہوئے ہمہامہ بڈگام روڈ بلاک کر دیا۔ Protest continues in sheikhpora in Budgam

شیخ پورہ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف احتجاج مسلسل جاری
شیخ پورہ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف احتجاج مسلسل جاری

By

Published : Oct 15, 2022, 7:16 PM IST

Updated : Oct 15, 2022, 7:32 PM IST

شیخ پورہ: جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ایک کشمیری پنڈت کے قتل کے بعد بڈگام کے شیخ پورہ میں احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین سڑک چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ شیخ پورہ پنڈت کالونی میں رہنے والے کشمیری پنڈت قتل کی خبر کے بعد سے ہی سڑکوں پر خاموش احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہمہامہ بڈگام روڈ بلاک کر دیا ہے۔ Protest continues in sheikhpora in Budgam

شیخ پورہ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف احتجاج مسلسل جاری

بتا دیں کہ آج جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک کشمیری پنڈت پر گولیاں برسا کر اسے شدید زخمی کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ شوپیاں ضلع کے چودھری گنڈ علاقے میں پیش آیا۔ کشمیری پنڈت کو فوری طور زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر فوت ہو گیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بڈگام کے چاڈورہ میں پی ایم پیکج کے ملازم راہل بٹ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Protesters Blocked Srinagar Budgam Road کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف ہمہامہ بڈگام روڈ بلاک

Last Updated : Oct 15, 2022, 7:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details