مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر ملک بھر میں غم و غصہ ہے۔ ملک کے مختلف مقامات پر احتجاج کی شکل میں مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد سے جلد رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
مولانا کلیم صدیقی کی رہائی کے لئے شاہی جامع مسجد کے باہر احتجاج مولانا کلیم صدیقی کی رہائی کے لئے شاہی جامع مسجد کے باہر احتجاج علی گڑھ کی تاریخی جامع مسجد کے مرکزی دروازے پر کھڑے ہو کر شہر کی عوام نے احتجاج کیا۔ جامع مسجد کے سامنے ہی اَپر کوٹ کوتوالی موجود ہے۔
احتجاج کے مد نظر انتظامیہ نے پولیس کو بھی تعینات کیا تھا۔ احتجاج کے دوران محمد سلمان امتیاز نے مولانا کلیم صدیقی اور دیگر اسکالرز جن کو حکومت نے نشانہ بنا کر قید کیا ہوا ہے ان کی حمایت میں ایک تقریر کی اور جلد سے جلد رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ (اے سی ایم) کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دیا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل مولانا کلیم صدیقی پر مذہب تبدیلی کا الزام لگاتے ہوئے اترپردیش اے ٹی ایس نے انہیں گرفتار کیا تھا۔ ان کے اوپر یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ ان کے پاس غیر ممالک سے فنڈ آتے ہیں۔
مولانا کلیم صدیقی ایسی پہلی شخصیت نہیں ہے جن پر اس طرح کا الزام لگاکر انہیں گرفتار کیا گیا ہو۔
مولانا کلیم صدیقی کی گرفتار گرفتاری کے خلاف اے ایم یو کے طلبہ نے یونیورسٹی جامع مسجد سے لے کر باب سید تک ایک احتجاجی مارچ نکالا اور مولانا کلیم صدیقی کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے بلا تاخیر ان کی رہائی کا مطالبہ کیا اور صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم علیگڑھ انتظامیہ کو دیا۔
اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق صدر محمد سلمان امتیاز کا کہنا ہے موجود حکومت مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔