ریاست اتر پردیش کے لکھنؤ میں بلقیس بانو Bilkis Banos Case کے قصورواروں کی رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ کے دوران پولیس نے سبھی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ دراصل لکھنؤ کے شہید اسمارک پر مقامی سماجی کارکنان نے بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔
مظاہرہ میں شامل حسنہ آرا نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کی، انہوں نے کہا کہ گجرات حکومت نے بلقیس بانو کے قصورواروں کو رہا کرکے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ ملک میں اقلیتوں پر جرم کوئی جرم نہیں ہے۔ ہم عدالت اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلقیس بانو کے مجرموں کو جیل بھیجا جائے اور ان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ Lucknow Activists on Bilkis Bano Case