ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے گنجان آبادی والے علاقے ہیں۔ چھوٹی کھولیوں میں مقیم افراد کے لیے آگ لگ جانے کے بعد جانی مالی نقصان ہونا عام بات ہے۔ ان علاقوں میں تنگ گلیاں ہونے کے سبب محکمہ فائر کو یہاں تک پہچنے میں بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جاوید جنیجا ناگپاڈہ علاقے کے کارپوریٹر ہیں۔ جاوید نے علاقے میں آگ لگ جانے کے بعد اس پر جلد سے جلد قابو پانے کے لئے علاقے میں موجود بجلی کے ستون میں آگ بجھانے والے سلنڈر نصب کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ محکمہ بی ایم سی اس تجویز کو لیکر غور کر رہی ہے۔