ممبئی: پیغمبرِ اسلام سب کے لیے عنوان پر عیدمیلادالنبی سے پہلے غیر مسلموں میں بدگمانی دور کرنے کیلئے ایک مہم کا آغاز 28 ستمبر سے ہونے والا ہے. یہ مہم 12 دنوں تک یعنی 9 اکتوبر تک جاری رہےگا۔ دراصل دنیا بھر میں پیغمبر محمد کے یوم ولادت کے طور عید میلادالنبی منائی جاتی ہے۔ عید میلادالنبی میں بمشکل پندرہ دن باقی ہیں۔Prophet of Islam for All Campaign
اس کے پیش نظر ممبئی میں کئی مسلم گروپوں نے غیر مسلموں کو پیغمبر اسلام کی تعلیمات اور تبلیغ سے روشناس کرنے کے لیے ایک منفرد اقدام اٹھایا ہے۔ اسلام کے بارے میں بدگمانیاں دور کریں۔ 'پیغمبر سب کے لیے مہم' کے عنوان سے اس اقدام میں مختلف مساجد، مدارس، مسلمانوں کے زیر انتظام اسکول یا کالج، این جی اوز، سماجی اور ثقافتی تنظیموں ،صحافی حضرات اور دیگر ادارے شریک ہیں۔Eid Milad ul Nabi in mumbai
مسلم گروپوں کا کہنا ہے کہ "اس کا مقصد دین کی تبلیغ کی مشق نہیں ہے۔ ہم صرف اپنے تمام غیر مسلم بھائیوں جن میں ہندوؤں، عیسائیوں، سکھوں، پارسیوں، جینوں، بدھ کے ماننے والوں ودیگر تک پیغمبر اسلام کا محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام پہنچانے کے خواہشمند ہیں۔ اسلام اور اس کے پیروکاروں کی بہتر تفہیم کے لیے،" مہم کے مشعل بردار سابق ایم ایل اے ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی، جو اسلام جم خانہ کے صدر بھی ہیں، نے صحافیوں کو بتایاکہ انسانیت کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کے علاوہ، یہ ماحولیات، پانی کے تحفظ، غریبوں، بے سہاراوں، یتیموں، مزدوروں یا خواتین کے لیے ہمدردی کے ساتھ ساتھ غیر مسلم سامعین کے لیے مخصوص سرگرمیوں پر بھی توجہ دے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس مہم کے لیے کور کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم پی) کے صدر عامر ادریسی، سماجی کارکن سعید خان ،سنئیر صحافی جاوید جمال الدین، فاروق سید،عابد شیخ اور اُردو کارواں کے فرید خان شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ممبئی میں تقریباً 500 رجسٹرڈ مساجد ہیں، تقریباً 400 اسکول اور 20 کالج مختلف مسلم ٹرسٹوں کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں جنہیں بھی مہم میں شامل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ "ہم طلبا کے ذریعے ان کے اہل خانہ کو مہم میں حصہ لینے کے لیے اپیلیں بھیج رہے ہیں، 9 اکتوبر کو کم از کم پانچ مقامی غیر مسلمانوں یا پڑوسیوں کو ان کے گھر کھانے کے لیے مدعو کریں، اور پیغمبر کا پیغام پہنچانے کی کوشش کریں، سوشل میڈیا پر بھی ایسی ہی درخواستوں کے ساتھ تعلقات استوار کریں۔
منصوبے کے مطابق 8 اکتوبر کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے بڑے ریلوے اسٹیشنوں، بس سٹینڈوں، مساجد کے باہر یا دیگر عوامی مقامات پر پیغمبر اسلام کی تعلیم کے بینرز لگائے جائیں گے، جس میں عالمی اپیل ہے۔
یوسف ابراہانی نے مزید کہا کہ 9 اکتوبر کو اسلام جمخانہ میں ایک خصوصی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں غیر مسلم شعراء شامل ہوں گے جنہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر شعر کہے ہیں۔ اس میں مختلف فرقوں کے مدعوئین بھی شامل ہیں۔