بابو رام کی پہلی برسی کے موقع پر ، ان کے اہل خانہ نے مینڈھر کے شہید بابو رام چوک میں ایک پروگرام کا اہتمام کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی پونچھ نے لواحقین کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ شہید بابو رام کی شہادت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور اگر ان کے رشتہ داروں کو کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو پولیس کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ صرف پولیس ہی نہیں ، پورا ملک شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔
یاد رہے کہ 29 اگست 2020 کو اے ایس آئی بابو رام نے سرینگر کے پانتھا چوک پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران کئی معصوم جانیں بچائیں۔