اردو

urdu

Exclusive Interview With Prof. Aftab Ahmad Afaqi سلام مچھلی شہری نے اردو شاعری کو ایک نیا مقام عطا کیا، پروفیسر آفتاب احمد آفاقی

By

Published : Feb 8, 2023, 1:12 PM IST

پروفیسر آفتاب احمد آفاقی نے معروف شاعر سلام مچھلی شہری کی شاعر پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اردو شاعری کو ایک نیا مقام عطا کیا ہے۔ Aftab Ahmad Afaqi on Salaam Machhalishahari

سلام مچھلی شہری نے اردو شاعری کو ایک نیا مقام عطا کیا
سلام مچھلی شہری نے اردو شاعری کو ایک نیا مقام عطا کیا

پروفیسر آفتاب احمد آفاقی کا خصوصی انٹرویو

لکھنؤ:اردو کے معروف شاعر سلام مچھلی شہری نے اردو شاعری کو ایک نئی جہت بخشی لیکن انکی زندگی میں ان کو وہ شہرت اور مقبولیت حاصل نہیں ہوئی، جس کے وہ حقدار تھے تاہم ان کی تربیت اور فکری نشو نما ترقی پسند نقطہ نظر سے پروان چڑھی۔ وہ بنیادی طور پر شاعر تھے لیکن ان کی نثری تحریریں بھی لائق توجہ ہیں۔ ان کی شاعر میں زندگی کے اتر چڑھاؤ، سماجی، ملی اور ظلم و انصاف کو کافی خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔ ان کی شاعری میں قومی جذبہ اور حب الوطنی کا عنصر کافی موجود ہے۔
شاعر سلام مچھلی شہری کو ان کے ہم عصر شعرا نے نظر انداز کیا لیکن موجودہ دور میں جب ان کی سوانح حیات اور ان کی حیات و خدمات پر کتاب تصنیف کی گئی تو عوام میں خوب مقبول ہوئی۔ بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدر پروفیسر آفتاب احمد آفاقی نے سلام مچھلی شہری پر ایک دستاویز کتاب کی تصنیف کی ہے، جس کو ساہتہ اکادمی دہلی نے شائع کیا۔ کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ کئی پبلیشر اس کتاب کو شائع کرنے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں اور عوام میں اس کتاب کی خاص مقبولیت ہے۔
مزید پڑھیں:۔Prof. Rehman Rahi Passes Away کشمیری ادب کے ایک دور کا خاتمہ، پروفیسر رحمان راہی کا انتقال

کتاب کے مصنف پروفیسر آفتاب احمد آفاقی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سلام مچھلی شہری ایک ایسے شاعر تھا، جنہوں نے اردو شاعری کو ایک نیا مقام عطا کیا ہے۔ وہ اپنی شاعر میں متعدد خیال اور فکر کو اجاگر کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلام مچھلی شہری کی پیدائش اترپردیش کے ضلع جونپور کے قصبہ مچھلی شہر میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی شاعری اور فن کے ذریعے پورے ملک میں منفرد شناخت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ہم عصر ادیب اور شعراء نے ان کی خدمات کو نظر انداز کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگی گمنامی میں گزری ہے اور ان کے انتقال کے طویل عرصہ کے بعد ان پر تحقیق اور کتابیں تصنیف کی جارہی ہیں جو عوام میں کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details