اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Food Corporation of india ملک میں سات لاکھ ٹن گندم کی خریداری، فوڈ کارپوریشن - کارپوریشن کا 342 لاکھ ٹن گیہوں خریداری کا منصوبہ

کارپوریشن کے چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر اشوک کمار مینا نے کہا کہ اس بار کارپوریشن کا 342 لاکھ ٹن گیہوں کی خریداری کا منصوبہ ہے۔ اس سال یکم اپریل کو 84 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ تھا جو کہ بفر اسٹاک سے کہیں زیادہ تھا

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 7, 2023, 3:45 PM IST

نئی دہلی: فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے جمعرات کی شام تک کم از کم امدادی قیمت پر سات لاکھ ٹن گیہوں کی خریداری کی ہے، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے پانچ لاکھ ٹن زیادہ ہے۔ کارپوریشن کے چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر اشوک کمار مینا نے رولر فلور ملرز فیڈریشن آف انڈیا کی طرف سے گندم کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کرنے کے سلسلے میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ سال اس وقت تک دو لاکھ ٹن گندم خریدی گئی تھی۔

گندم کی خریداری بہت اچھے طریقے سے شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار گندم کی فصل گزشتہ سال کے مقابلے زیادہ رقبہ پر بوئی گئی ہے اور اس بار بارش اور ژالہ باری کے باوجود پیداوار اچھی ہونے کی امید ہے۔ اشوک کمار مینا نے کہا کہ اس بار کارپوریشن کا 342 لاکھ ٹن گیہوں کی خریداری کا منصوبہ ہے۔ اس سال یکم اپریل کو 84 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ تھا جو کہ بفر اسٹاک سے کہیں زیادہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ملک میں گندم کی وافر مقدار دستیاب ہوگی جس کی وجہ سے اس کی قیمت مستحکم رہنے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کی خریداری کے لیے کافی تعداد میں مراکز کھولے گئے ہیں اور اس کے لیے ضروری اقدامات کیے جا چکے ہیں۔ بارش اور ژالہ باری کے باوجود کچھ ریاستیں گندم کی بمپر فصل کی توقع کر رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details