نئی دہلی: بھارت کی صدارت میں اگلے ماہ قومی دارالحکومت میں جی 20 سربراہی اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔ اس سے قبل ہی علیحدگی پسند خالصتان گروپ، سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) کے مشتبہ کارکنوں نے دہلی کے پانچ سے زائد میٹرو اسٹیشنوں پر خالصتانی نعرے لکھے ہیں۔ جس نے دہلی میں سیکیورٹی خدشات کو جنم دے دیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی میٹرو پولس تمام جگہوں سے نعرے والی دیوار پر موقع پر پہنچ گئی ہے اور تمام جگہوں پر پولس بھیج کر نعروں کو ہٹا دیا ہے۔ میٹرو پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اسپیشل سیل بھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
دہلی پولیس کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں میٹرو اسٹیشنوں کی دیواروں پر نعرے لکھے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جن پر "دہلی بنے گا خالصتان" اور "خالصتان زندہ باد" جیسا نعرہ لکھا ہوا ہے۔ افسر نے مزید کہا، ایس ایف جے کے مشتبہ کارکنوں نے دہلی کے متعدد میٹرو اسٹیشنوں- شیواجی پارک سے پنجابی باغ تک کو خالصتانی نعروں کے ساتھ خراب کیا۔ میٹرو اسٹیشنوں پر اس قسم کے نعروں پر افسر نے کہا کہ وہ قانون کے مطابق اس معاملے میں ضروری کارروائی کر رہے ہیں۔نعرے لکھنے والوں کی شناخت کے لیے میٹرو اسٹیشنوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیا جا رہا ہے۔