پرینکا گاندھی نے حکومت کو کسان، مزدور اور غریب مخالف قرار دیا اور کہا کہ گنے کی قیمتوں میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر کے عام لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے۔ لیکن کسانوں کو ان کو ان کا حق نہیں دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی: رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس کا احتجاج
انہوں نے ٹویٹ کیا ، "بی جے پی حکومت ہر ماہ رسوئی گیس کی قیمت بڑھا رہی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تو تین، چار مہینے میں 60-70 بار بڑھ جاتی ہیں۔ کسانوں کے گنے کا ریٹ تین سال سے نہیں بڑھا ہے۔ مہنگے دن، گنے کی قیمت بڑھاؤ۔‘‘
یواین آئی