اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوپی حکومت نے کسانوں کو ہراساں کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی: پرینکا

انہوں نے لکھا کہ 'دھان کی خریداری میں بدانتظامی کی وجہ سے لکھیم پور کے ایک کسان کو منڈی میں پڑے دھان میں آگ لگانی پڑی۔ کھادوں کی تقسیم میں بدانتظامی کی وجہ سے للت پور کا ایک کسان قطار میں کھڑا کھڑا مرگیا۔ اترپردیش کی بی جے پی حکومت کسانوں کو ہراساں کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

یو پی حکومت نے کسانوں کو ہراساں کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی: پرینکا
یو پی حکومت نے کسانوں کو ہراساں کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی: پرینکا

By

Published : Oct 23, 2021, 12:46 PM IST

کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے دھان کی خریداری اور کھاد کی تقسیم کاری میں بدعنوانی پر اترپردیش حکومت کو نشانہ بنایا ہے، پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر اس حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ بھی شیئر کی۔

یو پی حکومت نے کسانوں کو ہراساں کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی: پرینکا

انہوں نے لکھا کہ 'دھان کی خریداری میں بدانتظامی کی وجہ سے لکھیم پور کے ایک کسان کو منڈی میں پڑے دھان میں آگ لگانی پڑی۔ کھادوں کی تقسیم میں بدانتظامی کی وجہ سے للت پور کا ایک کسان قطار میں کھڑا کھڑا مرگیا۔ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت کسانوں کو ہراساں کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت دھان کے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے: پرینکا گاندھی

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھاد لینے کے لیے لائن میں کھڑا ایک شخص جمعہ کو للت پور ضلع میں فوت ہوگیا۔ یہ شخص ڈی اے پی کھاد لینے کے لیے دو دن سے لائن میں کھڑا رہا، پھر بھی اسے کھاد نہ مل سکی اور اسے جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details