اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Priyanka Gandhi Slams PM Modi: آشیش مشرا ٹینی کی ضمانت پر پرینکا گاندھی برہم - وزیر اعظم کی کوئی اخلاقیات ہے یا نہیں

آشیش مشرا ٹینی کی ضمانت پر کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ' کیا وزیر اعظم مودی کی ہم وطنوں اور کسانوں کے تئیں کوئی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے وزیر کے بیٹے نے کسانوں کے ساتھ ایسا کیا۔ سب سے پہلے تو آپ اسے گرفتار کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔ سب نے جد وجہد کی، تب جاکر آشیش مشرا کو گرفتار کیا گیا۔ لیکن اب بھی وزیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ Priyanka Gandhi Slams PM Modi Over Bail to Ashish Mishra

priyanka gandhi Slams pm modi over bail to ashish mishra
آشیش مشرا ٹینی کی ضمانت پر پرینکا گاندھی برہم

By

Published : Feb 10, 2022, 5:34 PM IST

لکھیم پور کھیری تشدد کیس میں کلیدی ملزم وزیر اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کو الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے ضمانت دے دی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ' میں پی ایم مودی سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا وزیر اعظم میں کوئی اخلاقیات ہے یا نہیں؟ Priyanka Gandhi Slams PM Modi Over Bail to Ashish Mishra

پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ' کیا وزیر اعظم مودی کی ملک اور ہم وطنوں اور کسانوں کے تئیں کوئی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے وزیر کے بیٹے نے کسانوں کے ساتھ ایسا کیا۔ سب سے پہلے تو آپ اسے گرفتار کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔ سب نے جد وجہد کی، تب جاکر آشیش مشرا کو گرفتار کیا گیا۔ لیکن اب بھی وزیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پرینکا نے کہا کہ ہر پروگرام میں وزیر پی ایم مودی کے ساتھ ہوتے ہیں۔ وہ بھی ان کی کابینہ میں شامل ہیں۔ کیا آپ کو یہ نہیں لگا کہ یہ غلط ہے؟ آپ ہر وقت اہل وطن کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ اس معاملے میں کیا ہوا سب نے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ' حالانکہ تحقیقات سپریم کورٹ کی نگرانی میں چل رہی ہیں۔ لیکن وزیر اعظم کی بھی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ پرینکا نے کہا کہ' پہلے اگر حادثے ہوتے تھے تو وزیر ریل استعفیٰ دیتے تھے کیوں؟ وہ تھوڑی ٹرین چلارہے تھے؟ حکومت کا احتساب ہونا چاہیے۔'

واضح رہے کہ الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے جمعرات کو لکھیم پور کھیری تشدد کے اہم ملزم آشیش مشرا کو ضمانت دے دی۔ ہائی کورٹ نے آشیش مشرا کو 3 اکتوبر کو ہوئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران کسانوں کو مبینہ طور پر کچلنے کے معاملے مں ضمانت دی ہے۔

مقامی کسانوں نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی اور ان کے بیٹے آشیش مشرا کو اس تشدد کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا تھا جس میں چار کسانوں، ایک مقامی صحافی اور تین دیگر سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بتادیں کہ اس سلسلے میں خصوصی تفتیشی ٹیم نے لکھیم پور کھیری تشدد میں چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کورٹ میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں مرکزی ملزم آشیش مشرا پر فرد جرم عائد کی ہے۔'

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ تشدد میں چار کسانوں اور صحافی کو "پہلے سے منصوبہ بند سازش" کے تحت مارا گیا۔

چارج شیٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اموات "لاپرواہی یا بے حسی کی وجہ سے نہیں ہوئیں" اور یہ کہ ملزمان کے اقدامات "جان بوجھ کر قتل کرنے کے ارادے سے" تھے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details