منڈی (ہماچل پردیش):یہاں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ ہماچل پردیش کے لوگوں کی بہتری کے لیے بدعنوان بی جے پی حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے پانچ برسوں میں حکومت بدلنے کی جو روایت برقرار رکھی ہے وہ واقعی بہت اچھی ہے۔ اس سے پارٹی اور اس کے لیڈروں کا دماغ درست رہتا ہے۔Priyanka Gandhi Says We Would Throw Up BJP Government In Himachal Pradesh
انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر کانگریس انتخابات جیت کر حکومت بنانے میں کامیاب ہوتی ہے تو ان کی پارٹی کی حکومت ہر سال بے روزگاروں کو ایک لاکھ ملازمتیں دے گی۔ انہوں نے اس وعدے پر بھروسہ کرنے کی مثال دی کہ چھتیس گڑھ میں کسانوں کے قرض معاف کرنے کا وعدہ حکومت کے قیام کے پہلے ہی دن پورا ہو گیا۔
محترمہ واڈرا نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے وزیر اعلی منڈی ضلع سے ہیں لیکن انہوں نے یہاں کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ اگر بی جے پی حکومت جس نے آپ کے لیے پانچ سال میں کچھ نہیں کیا تو کیا آپ انہیں مزید پانچ سال دینا چاہتے ہیں؟