کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا کہ ریاست میں زہریلی شراب کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کی موت ہو چکی ہے لیکن ریاستی حکومت شراب مافیا کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں اب تک 200 سے زائد افراد کی شراب کی وجہ سے موت ہو گئی ہے اور کئی گھر تباہ ہو چکے ہیں لیکن پولیس اور انتظامیہ خاموش ہے۔مافیا صحافیوں اور پولیس پر حملے کر رہا ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔