اتر پردیش کے ضلع بریلی میں بریلی کی جیل انتظامیہ نے کورونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر تقریباً دو سو قیدیوں کو جیل سے رہا کر دیا۔
کورونا انفیکشن کے پیشِ نظر بریلی میں ضلع جیل سے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع جیل انتظامیہ نے اب 65 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔
یہ تمام وہ قیدی ہیں، جو معمولی جرم میں جیل میں قید ہیں اور جیل میں باقی قیدیوں سے اُن کا رویہ اور اخلاق درست پایا گیا۔
کورونا وائرس کے سبب بریلی کی جیل سے دو سو قیدیوں کی رہائی ضلع جیل انتظامیہ نے کل 68 قیدیوں کی رہائی کی ایک تجویز ضلع عدالت کے روبرو پیش کی تھی۔ ضلع عدالت نے تمام قیدیوں کے جرم کے مقدمات کا جائزہ لے کر 65 قیدیوں کی رہائی پر مہر لگا دی۔
ضلع جیل انتظامیہ نے ضلع عدالت کا پروانہ ملنے کے ساتھ ہی 65 قیدیوں کو 60 دن کی ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔
ضلع جیل کے جیلر وجے وکرم سنگھ کے مطابق ابھی تک کل 200 قیدیوں کو عبوری ضمانت پر رہا کیا جاچکا ہے۔ اب یہ قیدی کم از کم دو مہینے تک اپنے افراد خاندان کے ساتھ رہ سکیں گے۔