اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM to Inaugurate Medical College وزیر اعظم نریندر مودی نمو میڈیکل کالج کا افتتاح کرینگے - دادرا نگر حویلی کے سیلواس

وزیر اعظم نریندر مودی آج سیلواس کے دورے پر ہیں۔ نریندر مودی سیلواس میں نمو میڈیکل ریسرچ سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ تقریباً 50 ہزار لوگوں سے خطاب بھی کرینگے۔ جس کے لیے دادرا نگر حویلی انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

نمو میڈیکل کالج کا افتتاح
نمو میڈیکل کالج کا افتتاح

By

Published : Apr 25, 2023, 10:38 AM IST

گجرات کے دادرا نگر حویلی کے سیلواس میں 13 ایکڑ پر 260 کروڑ کی لاگت سے نمو میڈیکل کالج تعمیر کی تعمیر کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 25 اپریل کو اس کا افتتاح کریں گے۔ وہ اس مقام پر 50 ہزار سے زائد لوگوں سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 25 اپریل کو دادرا نگر حویلی کے سیلوس کا دورہ کریں گے۔ یہاں وزیر اعظم مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا نگر حویلی اور دمن دیو، دادرا نگر حویلی اور دمن دیو میں 5000 کروڑ کی لاگت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے جن میں ان کے نام سے منسوب نمو میڈیکل کالج بھی شامل ہے۔

اس سلسلے میں سیلواس کے ڈپٹی کلکٹر چارمی پاریکھ نے اہم جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ نمو میڈیکل کالج کا افتتاح کیا جائے گا، ڈپٹی کلکٹر چارمی پاریکھ کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق، پی ایم مودی 25 اپریل کو تقریباً 4 بجے ہیلی کاپٹر سے سیلواس آئیں گے۔ یہاں ہیلی پیڈ پر اتر کر وہ ریاست میں بنائے جانے والے نمو میڈیکل کالج کا افتتاح کریں گے۔

نریندر مودی کے جلسہ عام کے لیے تیار کیے گئے پنڈال میں 65 ہزار کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ گرمی کے پیش نظر انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ پنکھوں کے علاوہ ایئر کولر، فوگرز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اسمبلی بلڈنگ کے اردگرد 9 پارکنگ لاٹ مقرر کئے گئے ہیں۔ بسیں، کاریں، بائک سمیت گاڑیاں وہاں کھڑی کی جائیں گی۔ پیدل چلنے والوں کے لیے الیکٹرک بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ لوگوں کے لیے پانی کے علاوہ لیمونیڈ، او آر ایس کا انتظام کیا گیا ہے۔ سیلواس میدان میں نمو میڈیکل کا افتتاح کرنے کے علاوہ پی ایم مودی 4850 کروڑ سے زیادہ کے 96 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور تیار شدہ پروجیکٹوں کو لانچ کریں گے۔ ان منصوبوں میں دادرا اور نگر حویلی میں مختلف سڑکوں کی خوبصورتی، مضبوطی اور اسکی توسیع ، دادرا اور نگر حویلی اضلاع میں مورکھل، کھیرڈی، سندونی اور مسات کے سرکاری اسکول شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:PM Modi to visit MP وزیراعظم مودی کا پیر کو مدھیہ پردیش کا دورہ

پی ایم مودی کی سیکورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مقامی پولیس انتظامیہ کے علاوہ قریبی مہاراشٹرا، گجرات سے پولیس عملہ، کمانڈو عملہ، بی ایس ایف کے جوانوں پر مشتمل ایک قافلہ تعینات کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے علاوہ بی جے پی پارٹی اور سماجی تنظیموں نے بھی دادرا نگر حویلی میں پی ایم مودی کے استقبال کے لیے خصوصی تیاریاں کی ہیں۔ سیلواس ٹاؤن اور سیلی مارگ پر پی ایم مودی کے استقبال کے لیے بینر لگائے گئے ہیں۔ کالج کیمپس اور دیگر عمارتوں کو روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details